الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. بَابُ الْخُصُومَةِ فِي الْأَرْضِ .
زمین کے بارے میں مقدمہ (یا اختلاف)
حدیث نمبر: 6876
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَى رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ بِمِصْرَ يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتَ الْأَخَوَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِي شِبْرٍ مِنْ أَرْضٍ فَاخْرُجْ مِنْ تِلْكَ الْأَرْضِ".
فَخَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَى الشَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.

یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ دو افراد کے پاس آئے، جو مصر میں ایک زمین کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم دو مسلمان بھائیوں کو دیکھو، کہ وہ زمین کے ایک بالشت کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا کر رہے ہیں ’ تو تم اس علاقے سے نکل جانا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو اس موقع پر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ وہاں سے نکل کر شام چلے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یزید بن ابوحبیب نامی راوی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6876]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 6876 in Urdu