الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
162. بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ .
اس شخص کا بیان، جو زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کر دے
حدیث نمبر: 6893
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفَرَى الْفِرَى: مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَأَفْرَى الْفِرَى: مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ [ فِي النَّوْمِ ] مَا لَمْ تَرَ، وَمَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہ دیکھی ہو (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور جو شخص زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”جو شخص اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: ابوعثمان نے اسے عبداللہ بن دینار سے روایت کیا ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6893]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5998)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6636، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5962، 16535»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6893 in Urdu