🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا كُتِبَ بِالْأَمَانِ لِمَنْ فَعَلَهُ .
جو شخص ایسا کر لیتا ہے اُس کے لیے امان تحریر کئے جانے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ بَعَثْتَنَا وَلَيْسَ لَنَا زَادٌ وَلَا لَنَا طَعَامٌ، وَلَا عِلْمَ لَنَا بِالطَّرِيقِ. قَالَ:" إِنَّكُمْ سَتَمُرُّونَ بِرَجُلٍ صَبِيحِ الْوَجْهِ، يُطْعِمُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ، وَيَسْقِيكُمْ مِنَ الشَّرَابِ، وَيَدُلُّكُمْ عَلَى الطَّرِيقِ، وَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَلَمَّا نَزَلَ الْقَوْمُ عَلَيَّ جَعَلَ يُشِيرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، وَيَنْظُرُونَ إِلَيَّ، فَقُلْتُ: يُشِيرُ بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ، وَتَنْظُرُونَ إِلَيَّ! فَقَالُوا: أَبْشِرْ بِبُشْرَى مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ; فَإِنَّا نَعْرِفُ فِيكَ نَعْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُونِي بِمَا قَالَ، فَأَطْعَمْتُهُمْ، وَسَقَيْتُهُمْ، وَزَوَّدْتُهُمْ، وَخَرَجْتُ مَعَهُمْ حَتَّى دَلَلْتُهُمْ عَلَى الطَّرِيقِ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى أَهْلِي فَأَوْصَيْتُهُمْ بِإِبِلِي، ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا الَّذِي تَدْعُو إِلَيْهِ؟ قَالَ:" أَدْعُو إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ"، فَقُلْتُ: إِذَا أَجَبْنَاكَ إِلَى هَذَا فَنَحْنُ آمِنُونَ عَلَى أَهْلِنَا وَأَمْوَالِنَا وَدِمَائِنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَأَسْلَمْتُ وَرَجَعْتُ إِلَى قَوْمِي فَأَعْلَمْتُهُمْ بِإِسْلَامِي، فَأَسْلَمَ عَلَى يَدَيَّ بَشَرٌ كَثِيرٌ مِنْهُمْ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْمَنَاقِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَخْرُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمِّهِ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُمَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگی مہم روانہ کرنے لگے، تو ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں روانہ کرنے لگے ہیں، لیکن ہمارے پاس نہ تو زاد سفر ہے، اور نہ ہی اناج ہے، اور نہ ہی ہمیں راستے کا علم ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا گزر ایک شخص کے پاس سے ہو گا، جس کا چہرہ خوبصورت ہو گا، وہ تمہیں کھانا بھی فراہم کرے گا، اور مشروب بھی پلائے گا، اور راستے کے بارے میں بھی بتائے گا اور وہ شخص جنتی ہو گا، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ان لوگوں نے میرے پاس پڑاؤ کیا، تو وہ ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرنے لگے، اور میری طرف دیکھنے لگے، میں نے کہا: تم لوگ میری طرف دیکھ کر ایک دوسرے کو کیا اشارے کر رہے ہو؟ ان لوگوں نے کہا: تم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے خوش خبری قبول کرو! کیونکہ ہمیں تمہارے اندر وہ نشانی نظر آ رہی ہے، جو اللہ کے رسول نے بیان کی تھی، پھر ان لوگوں نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بارے میں بتایا، تو میں نے انہیں کھانا فراہم کیا، مشروب فراہم کیا، زاد سفر دیا اور ان کے ساتھ نکل کر گیا، یہاں تک کہ میں نے راستے کے بارے میں ان کی رہنمائی کی، پھر میں اپنے گھر والوں کے پاس واپس آیا، انہیں اپنے اونٹوں کے بارے میں ہدایات دیں، اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہو گیا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے بعد) میں نے دریافت کیا: آپ کس چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اس بات کی گواہی دینے کی طرف دعوت دیتا ہوں: کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں، اللہ کا رسول ہوں، اور نماز قائم کرنے، زکوۃ ادا کرنے، بیت اللہ کا حج کرنے اور رمضان کے روزے رکھنے (کی طرف بھی دعوت دیتا ہوں) میں نے دریافت کیا: اگر ہم اس دعوت کو قبول کر لیتے ہیں، تو کیا ہم اپنے اہل خانہ، اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے محفوظ ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو میں نے اسلام قبول کر لیا، پھر میں اپنی قوم کی طرف واپس گیا اور انہیں اپنے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا، تو ان میں سے بہت سے افراد نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔
(علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے اور یہ مکمل روایت ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صخر بن حارث ہے جس نے اپنے چچا سے یہ روایت نقل کی ہے، لیکن میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4081»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 69 in Urdu