الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ لَا تَضُرُّ الْجَهَالَةُ بِالصَّحَابَةِ لِأَنَّهُمْ عُدُولٌ .
صحابہ کرام (میں سے کسی صحابی) کے بارے میں عدم واقفیت نقصان نہیں پہنچاتی ہے کیونکہ صحابہ کرام عادل ہیں
حدیث نمبر: 690
عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْنَاهُ مِنْهُ، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ يَكْذِبُ بَعْضُنَا بَعْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، اُنہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! ہم لوگ (یعنی صحابہ کرام) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، تم لوگوں کو جو کچھ بھی بیان کرتے ہیں، وہ سب ہم نے (براہ راست) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا ہوتا، لیکن ہم میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 690]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 690]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 690 in Urdu