🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا .
اس شخص کا بیان، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6914
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ فَقَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى أَحَدِهِمَا فَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَتْرُكُهُ يَحْلِفُ فَيَذْهَبُ بِهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنَّهُ إِنْ حَلَفَ كَاذِبًا" فَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْمَنْبِجِيُّ قِيلَ فِي تَرْجَمَتِهِ: لَهُ غَرَائِبُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اور ایک شخص کے درمیان اختلاف ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں سے ایک پر قسم کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تو دوسرے نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اسے حلف اٹھانے کا موقع دے رہے ہیں یہ تو یہ چیز لے جائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر اس نے جھوٹا حلف اٹھایا (راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں شدید کلمات ارشاد فرمائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلام منجی ہے اس کے حالات میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ اس سے عجیب و غریب روایات منقول ہیں اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1676) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (636)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1676»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6914 in Urdu