🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ : فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا أَوْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ پیدل حج کو جائے گا، یا اپنی ناک چھیدوا لے گا یا اس کے علاوہ کوئی اور (نذر مانتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6970
وَعَنْ بِشْرٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ فَرُدَّ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالُهُ وَوَلَدُهُ، ثُمَّ لَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَآهُ هُوَ وَابْنَهُ طَلْقًا مَقْرُونَيْنِ بِالْحَبْلِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِشْرُ؟" قَالَ: حَلَفْتُ لَئِنْ رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ مَالِي وَوَلَدِي لَأَحُجَّنَّ بَيْتَ اللَّهِ مَقْرُونًا. فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَبْلَ فَقَطَعَهُ، وَقَالَ لَهُمَا:" حُجَّا، فَإِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا بشر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مال اور ان کے بچے انہیں واپس کر دیے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور ان کے بیٹے کو دیکھا کہ وہ دونوں ایک رسی میں بندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بشر! اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ حلف اٹھایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے میرا مال اور میری اولاد مجھے واپس کروا دیے تو میں رسی میں بندھ کر بیت اللہ کے حج کے لئے جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رسی پکڑ کر اسے کاٹ دیا اور ان دونوں سے فرمایا: تم دونوں حج کے لئے جاؤ! یہ چیز شیطان کی طرف سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6970]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6970 in Urdu