🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي الْقَضَاءِ .
قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُلْكُ فِي قُرَيْشٍ، وَالْقَضَاءُ فِي الْأَنْصَارِ، وَالْأَذَانُ فِي الْحَبَشَةِ، وَالشِّرْعَةُ فِي الْيَمَنِ، وَالْأَمَانَةُ فِي الْأَزْدِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" وَالشِّرْعَةُ فِي الْيَمَنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکومت قریش میں رہے گی، قاضی کا عہدہ انصار میں رہے گا، اذان حبشیوں میں رہے گی، میثاق (کی پاسداری) یمن میں رہے گی اور امانت، ازد قبیلے کے لوگوں میں رہے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”میثاق (کی پاسداری) یمن میں رہے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6985]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (364/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3936، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8543»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6985 in Urdu