الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي الْقَضَاءِ .
قضاء کا بیان
حدیث نمبر: 6989
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَرَادَهُ عُثْمَانُ عَلَى الْقَضَاءِ فَأَبَى وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: وَاحِدٌ نَاجٍ، وَاثْنَانِ فِي النَّارِ. مَنْ قَضَى بِالْجَوْرِ أَوْ بِالْهَوَى هَلَكَ. وَمَنْ قَضَى بِالْحَقِّ نَجَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَفْظُهُ:" قَاضٍ قَضَى بِالْهَوَى فَهُوَ فِي النَّارِ. وَقَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ عِلْمٍ فَهُوَ فِي النَّارِ. وَقَاضٍ قَضَى بِالْحَقِّ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ".
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے انہیں قاضی کے عہدے پر فائز کرنے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے انکار کر دیا اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک نجات پانے والا ہو گا اور دو جہنم میں جائیں گے، جو شخص ظلم کے مطابق (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) یا نفسانی خواہش کے مطابق فیصلہ دے گا وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا اور جو شخص حق کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ نجات پا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”جو قاضی خواہش نفس کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ جہنم میں جائے گا ایک قاضی وہ ہے، جو علم نہ ہونے کے باوجود فیصلہ دے گا، وہ جہنم میں جائے گا اور ایک قاضی وہ ہے، جو حق کے مطابق فیصلہ دے گا، وہ جنت میں جائے گا“۔ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں، امام ابویعلیٰ نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6989]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3840، 6782، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7095، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6989 in Urdu