🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِي الشُّهُودِ .
گواہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7037
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ شَهَادَةً يُسْتَبَاحُ بِهَا مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَيَسْفِكُ بِهَا دَمًا، فَقَدْ أَوْجَبَ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" وَمَنْ شَرِبَ شَرَابًا حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الَّذِي رَزَقَهُ اللَّهُ، فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ".
وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ [ يَعْنِي ] كَتَمَ الشَّهَادَةَ اجْتَاحَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ".
وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَفِيهِ حَنَشٌ وَاسْمُهُ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسی گواہی دے، جس کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا مال مباح کیا جا رہا ہو، یا اس کی وجہ سے اس کا خون بہایا جا رہا ہو، تو وہ شخص جہنم کو واجب کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے بھی نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے، یہاں تک کہ اس کی وہ عقل رخصت ہو جائے، جو اللہ تعالی نے اسے عطا کی ہے، تو ایسا شخص کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص (یعنی) گواہی کو چھپاتا ہے اور اس کے ذریعے مسلمان کا مال ہتھیا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حنش ہے، جس کا نام حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے اور ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1356) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2751)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11541»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 7037 in Urdu