الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي الصُّلْحِ .
صلح کا بیان
حدیث نمبر: 7074
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ بِالنُّخَيْلَةِ حِينَ صَالَحَهُ مُعَاوِيَةُ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: إِذَا كَانَ ذَا فَقُمْ فَتَكَلَّمْ وَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّكَ قَدْ سَلَّمْتَ هَذَا الْأَمْرَ لِي. وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: أَخْبِرِ النَّاسَ بِهَذَا الْأَمْرِ الَّذِي تَرَكْتَهُ. فَقَامَ فَخَطَبَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ. قَالَ الشَّعْبِيُّ: وَأَنَا أَسْمَعُ. ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ أَكْيَسَ الْكَيْسِ التُّقَى، وَإِنَّ أَحْمَقَ الْحُمْقِ الْفُجُورُ، وَإِنَّ هَذَا الْأَمْرَ الَّذِي اخْتَلَفْتُ فِيهِ أَنَا وَمُعَاوِيَةُ إِمَّا كَانَ حَقًّا لِي تَرَكْتُهُ لِمُعَاوِيَةَ إِرَادَةَ صَلَاحِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَحَقْنِ دِمَائِهِمْ، أَوْ يَكُونُ حَقًّا كَانَ لِامْرِئٍ أَحَقَّ بِهِ مِنِّي فَفَعَلْتُ ذَلِكَ، وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: نخیلہ کے مقام پر، میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ صلح کی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب یہ بات ہو گئی ہے، تو آپ اٹھ کر کلام کریں اور یہ بات بیان کریں کہ آپ نے حکومت میرے حوالے کر دی ہے، یہاں سفیان نامی راوی نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ لوگوں کو اس معاملے کے بارے میں بتا دیں جسے آپ نے ترک کر دیا ہے، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں یہ بات سن رہا تھا، پھر انہوں نے فرمایا: ”اما بعد! سب سے بڑی سمجھداری، پرہیز گاری ہے، اور سب سے بڑی حماقت گنہگاری ہے، یہ معاملہ جس کے بارے میں میرے اور معاویہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا تھا، اگر تو یہ میرا حق تھا، تو پھر میں اسے معاویہ کے لئے چھوڑ رہا ہوں، تاکہ اس امت کے درمیان بہتری ہو جائے اور ان کا خون بہنا بند ہو جائے، اور اگر یہ کسی ایسے شخص کا حق تھا، جو اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے، تو میں نے ایسا کر لیا ہے (اور اس سے دست بردار ہو گیا ہوں) مجھے نہیں معلوم کہ شاید یہ صورت حال بھی تم لوگوں کے لئے آزمائش ہو، اور ایک مخصوص مدت تک کی مہلت ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7074]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2559)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7074 in Urdu