🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِيمَنْ حَافَ فِي وَصِيَّتِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی وصیت میں زیادتی کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7082
عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ حُذَيْمِ أَنَّ جَدَّهُ حَنِيفَةَ قَالَ لِحُذَيْمٍ: اجْمَعْ لِي بَنِيَّ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُوصِيَ. فَجَمَعَهُمْ فَقَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا أُوصِي أَنَّ لِيَتِيمِي هَذَا الَّذِي فِي حِجْرِي مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ الَّتِي [ كُنَّا ] نُسَمِّيهَا [ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ] الْمُطَيَّبَةَ. فَقَالَ حُذَيْمٌ: يَا أَبَتِ إِنِّي سَمِعْتُ بَنِيكَ يَقُولُونَ: إِنَّا نُقِرُّ بِهَذَا عَيْنَ أَبِينَا فَإِذَا مَاتَ رَجَعْنَا فِيهِ. قَالَ: فَبَيْنِي وَبَيْنَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ حُذَيْمٌ: رَضِينَا. فَارْتَفَعَ حُذَيْمٌ وَحَنِيفَةُ وَحَنْظَلَةُ مَعَهُمْ غُلَامٌ، وَهُوَ رَدِيفٌ لِحُذَيْمٍ فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَلَّمُوا عَلَيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَفَعَكَ يَا أَبَا حُذَيْمٍ؟". قَالَ: هَذَا. وَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخْذِ حُذَيْمٍ، فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَفْجَأَنِي الْكِبَرُ أَوِ الْمَوْتُ فَأَرَدْتُ أَنْ أُوصِيَ، وَإِنِّي قُلْتُ: إِنَّ أَوَّلَ مَا أُوصِي: أَنَّ لِيَتِيمِي هَذَا الَّذِي فِي حِجْرِي مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ الَّتِي كُنَّا نُسَمِّيهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ الْمُطَيَّبَةَ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَأَيْنَا الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، وَكَانَ قَاعِدًا فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَقَالَ:" لَا، لَا، لَا، الصَّدَقَةُ خَمْسٌ وَإِلَّا فَعَشْرٌ وَإِلَّا فَخَمْسَ عَشْرَةَ وَإِلَّا فَعِشْرُونَ وَإِلَّا فَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ وَإِلَّا فَثَلَاثُونَ وَإِلَّا فَخَمْسٌ وَثَلَاثُونَ، فَإِنْ كَثُرَتْ فَأَرْبَعُونَ".
قَالَ: فَوَدَعُوهُ، وَمَعَ الْيَتِيمِ عَصًا، وَهُوَ يَضْرِبُ حَبْلًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَظُمَتْ هَذِهِ هِرَاوَةُ يَتِيمٍ".
قَالَ حَنْظَلَةُ: فَدَنَا أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِي بَنِينَ ذَوِي لِحًى وَدُونَ ذَلِكَ، وَإِنَّ ذَا أَصْغَرُهُمْ فَادْعُ اللَّهَ تَبَارَكَ تَعَالَى لَهُ. فَمَسَحَ رَأَسَهُ وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ" أَوْ" بُورِكَ فِيكَ".
قَالَ ذَيَّالٌ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالْإِنْسَانِ الْوَارِمِ وَجْهُهُ أَوْ بِالْبَهِيمَةِ الْوَارِمَةِ الضَّرْعِ فَيَتْفُلُ عَلَى يَدِهِ، وَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ وَيَضَعُ يَدَهُ [ عَلَى رَأْسِهِ ] ، وَيَقُولُ عَلَى مَوْضِعِ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَمْسَحُهُ عَلَيْهِ. قَالَ: فَيَذْهَبُ الْوَرَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے دادا سیدنا حنیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ سے کہا: میرے بیٹوں کو میرے پاس جمع کرو، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں وصیت کر دوں، انہوں نے ان سب کو جمع کیا اور پھر یہ کہا: سب سے پہلی وصیت میں یہ کرتا ہوں، یہ یتیم بچہ جو میری زیر پرورش ہے، اس کو ایک سو اونٹ ملیں گے یہ وہ اونٹ ہیں جنہیں ہم زمانہ جاہلیت میں ”مطیبہ“ کہا: کرتے تھے، تو سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابا جان! میں نے آپ کے بیٹوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: کہ ہم اپنے باپ کے سامنے تو اس بات کو تسلیم کریں گے، لیکن جب ان کا انتقال ہو جائے گا تو اس سے رجوع کر لیں گے، تو انہوں نے کہا: میرے اور تمہارے درمیان اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (گواہ) بنیں گے، سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم راضی ہیں، سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ، جو اس وقت لڑکے تھے اور سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھے، یہ لوگ روانہ ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوحذیم! تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اس کی وجہ سے، پھر انہوں نے اپنا ہاتھ سیدنا حذیم رضی اللہ عنہ کے زانو پر مارا، پھر انہوں نے یہ کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ مجھے اچانک بڑھاپا یا موت آ لے گی، تو میں وصیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میں نے یہ کہا: کہ میں سب سے پہلی وصیت یہ کرتا ہوں کہ یہ یتیم بچہ، جو میری زیر پرورش ہے اسے ایک سو اونٹ ملیں گے، جنہیں زمانہ جاہلیت میں ”مطیبہ“ کہا: کرتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ ہمیں آپ کے چہرے پر غصے کے آثار محسوس ہوئے، آپ بیٹھے ہوئے تھے آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے اور فرمایا: نہیں! نہیں! نہیں! صدقہ پانچ کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو دس کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو پندرہ کا ہوتا ہے، وہ نہیں تو بیس کا ہوتا ہے، ورنہ پچیس کا ہوتا ہے، یا تیس کا ہوتا ہے، یا پینتیس کا ہوتا ہے، یا زیادہ بھی ہو جائے تو چالیس کا ہوتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے اسے ترک کر دیا یتیم کے پاس عصا موجود تھا، اور وہ رسیوں کو مار رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لڑکے کی لاٹھی بڑی ہے، سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے اور انہوں نے کہا: میرے بیٹے بڑے ہیں جن کی داڑھیاں آ چکی ہے، لیکن یہ سب سے چھوٹا اور سب سے کمسن ہے، تو آپ اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے تو آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور یہ کہا: اللہ تعالیٰ تمہارے اندر برکت رکھے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے اندر برکت رکھی جائے۔ ذیال نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ اگر ان کے پاس کوئی ایسا شخص لایا جاتا، جس کے چہرے ورم ہوتا، یا کسی جانور کے تھن میں ورم ہوتا ہے، تو وہ اپنے ہاتھ میں لعاب ڈالتے تھے اور پھر یہ کہتے تھے: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور پھر وہ اس جگہ پر رکھ دیتے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا تھا، پھر وہ ہاتھ اس پر پھیرتے تھے، تو اُس شخص کا ورم ختم ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3501 و 3500) اخرجه احمد المسند (68,67/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7082 in Urdu