الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ وَصِيَّةُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وصیت
حدیث نمبر: 7127
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِي النَّاسُ. أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقَضِ فِي الْكَلَالَةِ قَضَاءً، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لِي عَتِيقٌ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو میں سب سے پہلے ان کے پاس آیا انہوں نے فرمایا: میری تین باتیں یاد رکھنا! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اب لوگ مجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے، میں نے کلالہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے اور میں نے لوگوں پر کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کیا ہے اور میرا ہر غلام آزاد شمار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں (عربی متن میں اسی طرح مذکور ہے شاید اصل عبارت یہ ہونی چاہیے:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7127]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7127 in Urdu