🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا كُتِبَ بِالْأَمَانِ لِمَنْ فَعَلَهُ .
جو شخص ایسا کر لیتا ہے اُس کے لیے امان تحریر کئے جانے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 72
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَحْمَرَ الْمَازِنِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي إِبِلِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَرْعَاهَا، فَأَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَمَعْتُ إِبِلِي وَرَكِبْتُ الْفَحْلَ فَتَفَاجَّ يَبُولُ، فَنَزَلْتُ عَنْهُ، وَرَكِبْتُ نَاقَةً، فَنَجَوْتُ عَلَيْهَا، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْتُ فَرَدَّهَا عَلَيَّ، وَلَمْ يَكُونُوا اقْتَسَمُوهَا. قَالَ جَوَّابُ بْنُ عُمَارَةَ: فَأَدْرَكْتُ أَنَا وَأَخِي النَّاقَةَ الَّتِي رَكِبَهَا عُمَارَةُ يَوْمَئِذٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ قُتَيْلَةُ بِنْتُ جُمَيْعٍ عَنْ يَزِيدِ بْنِ صَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ. وَلَمْ أَرَ أَحَدًا تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا عمارہ بن احمر مازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں، میں اپنے اونٹ چرا رہا تھا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہہ سواروں نے ہم پر حملہ کر دیا، میں نے اپنے اونٹ جمع کئے اور ایک اونٹ پر سوار ہوا، تو وہ پیشاب کرنے کے لئے رک گیا، میں اس سے نیچے اترا، اور اونٹنی پر سوار ہو گیا، جس کی وجہ سے میں بچ گیا، وہ لوگ میرے اونٹ ہانک کر لے گئے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اونٹ مجھے واپس کر دیئے، جو ان لوگوں نے ابھی تقسیم نہیں کیے تھے۔ سیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے جواب بن عمارہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے وہ اونٹنی دیکھی ہے، جس پر سوار ہو کر سیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں قتیلہ بنت جمیع ہے، جس نے یزید بن صیف کے حوالے سے ان کے والد سے یہ روایت نقل کی ہے، میں نے ان میں سے کسی کے حالات (کسی کتاب میں) نہیں دیکھے ہیں۔(یعنی یہ مجہول راوی ہیں) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 72]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 72 in Urdu