🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7223
قَالَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى أَبَا ذَرٍّ فَتًى فَقَالَ:" أَطْعِمْهُ مِمَّا تَأْكُلُ وَاكْسُهُ مِمَّا تَلْبَسُ". وَكَانَ لِأَبِي ذَرٍّ ثَوْبٌ فَشَقَّهُ فَاتَّزَرَ نِصْفَهُ وَأَعْطَى الْغُلَامَ نَصِفَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لِي أَرَى ثَوْبَكَ هَكَذَا؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ:" أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ". قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: أَعْتَقْتُهُ. قَالَ:" أَجَرَكَ اللَّهُ يَا أَبَا ذَرٍّ".
وَمَدَارُ الْحَدِيثِ عَلَى أَبِي غَالِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
ایک روایت میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک نوجوان دیا اور فرمایا: اسے اُس چیز میں سے کھلانا جس کو تم کھاتے ہو، اور اس میں سے پہنانا جو تم پہنتے ہو، سیدنا ابوذر غفاری کا ایک کپڑا تھا، انہوں نے اسے چیرا اور اس کے نصف حصے کا تہبند بنا لیا اور نصف حصہ اس غلام کو دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے؟ میں تمہارے کپڑے کو اس طرح دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ اسے اُس چیز میں سے کھلانا، جو تم کھاتے ہو اور اسے اُس چیز میں سے پہنانا، جو تم پہنتے ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو میں نے عرض کی: میں نے اس کو آزاد کر دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! اللہ تعالیٰ تمہیں اجر دے گا۔ اس روایت کا مدار ابوغالب پر ہے اور وہ ثقہ ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8104)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8104»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 7223 in Urdu