الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7227
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرًا عَنْ خَادِمِ الرَّجُلِ إِذَا كَفَاهُ الْمَشَقَّةَ وَالْحَرَّ؟ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَدْعُوَهُ، فَإِنْ كَرِهَ أَحَدُنَا أَنْ يَطْعَمَ مَعَهُ فَلْيُطْعِمْهُ فِي يَدِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے آدمی کے خادم کے بارے میں دریافت کیا کہ جب وہ اس کی جگہ مشقت اور گرمی کی کفایت کرتا ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم انہیں بلائیں (اور اپنے ساتھ کھانا کھلائیں) اور اگر ہم میں سے کوئی شخص اس بات کو ناپسند کرتا ہو کہ وہ اُس کے ساتھ کھانا کھائے، تو اسے اس (خادم) کے ہاتھ میں کھانا دے دینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7227]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (37) اخرجه احمد فى المسند (346/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14320، وأخرجه فتح الباري برقم: 5144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 7227 in Urdu