الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّ مِنْ عَبِيدِ أَهْلِ الْحَرْبِ إِلَى الْمُسْلِمِينَ وَأَسْلَمَ وَمَوْلَاهُ كَافِرٌ .
اہل حرب کے قیدیوں سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا بیان جو فرار ہو کر مسلمانوں کی طرف آ کر اسلام قبول کر لیتا ہے، اور اس کا آقا کافر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 7268
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، فَقُلْنَا: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ، فَسَأَلْنَاهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَنَا فِي الطُّهْرِ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَنَا فِي الدُّبَّاءِ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَنَا، وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْنَا أَبَا بَكَرَةَ فَأَبَى وَقَالَ:" هُوَ طَلِيقُ اللَّهِ وَطَلِيقُ رَسُولِهِ". وَكَانَ أَبُو بَكَرَةَ خَرَجَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ حَاصَرَ الطَّائِفَ فَأَسْلَمَ.
امام شعبی نے، ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کیا ہے: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تین درخواستیں کیں لیکن آپ نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے عرض کی: ہماری سرزمین ٹھنڈی سرزمین ہے، ہم نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ہمیں طہارت کے بارے میں رخصت عطا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے آپ سے یہ گزارش کی کہ آپ ہمیں دباء استعمال کرنے کی رخصت دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی اجازت نہیں دی، ہم نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ ابوبکرہ کو ہمیں واپس کریں، تو آپ نے یہ بات بھی تسلیم نہیں کی، آپ نے فرمایا: وہ اللہ کے نام پر آزاد ہے اور اس کے رسول کے نام پر آزاد ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اس وقت نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، اور سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7268]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7268 in Urdu