الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي مُدَارَسَةِ الْعِلْمِ وَمُذَاكَرَتِهِ .
علم کا ایک دوسرے کو درس دینا اور اُس کے حوالے سے مذاکرہ کرنا
حدیث نمبر: 736
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ: أَكْتِبْنَا. قَالَ: لَنْ نُكْتِبَكُمْ، وَلَنْ نَجْعَلَهُ قُرْآنًا، وَلَكِنْ خُذُوا عَنَّا كَمَا أَخَذْنَا عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَقُولُ: تَحَدَّثُوا ; فَإِنَّ الْحَدِيثَ يُذَكِّرُ بَعْضُهُ بَعْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں لکھوائیں! انہوں نے فرمایا: ہم تمہیں نہیں لکھوائیں گے اور ہم اُن (احادیث کو تحریر کروا کر) قرآن نہیں بنائیں گے، البتہ یہ ہے کہ تم ہم سے سیکھ لو! جس طرح ہم نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھ لیا تھا۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: حدیث بیان کیا کرو! کیونکہ بعض اوقات ایک حدیث، کوئی دوسری حدیث یاد دلا دیتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 736]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2477»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 736 in Urdu