الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ .
نکاح متعہ کا بیان
حدیث نمبر: 7388
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَأْمُرُ بِنِكَاحِ الْمُتْعَةِ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: سُبْحَانَ اللَّهِ مَا أَظُنُّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَفْعَلُ هَذَا! قَالُوا: بَلَى إِنَّهُ يَأْمُرُ بِهِ. قَالَ: وَهَلْ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَّا غُلَامًا صَغِيرًا إِذْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: نَهَانَا عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا كُنَّا مُسَافِحِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُعَافَى بْنَ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُعَافَى بْنَ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے کہا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نکاح متعہ کی اجازت دیتے ہیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سبحان اللہ! ابن عباس کے بارے میں میرا یہ گمان نہیں تھا کہ وہ ایسا کرتے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! وہ ایسا کرتے ہیں تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو اس وقت ابن عباس کمسن لڑکے تھے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کر دیا تھا اور اب ہم زنا کرنے والے نہیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف معافی بن سلیمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7388]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف معافی بن سلیمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7388]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 7388 in Urdu