الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِيمَنْ كَتَمَ عِلْمًا .
جو شخص علم کی بات چھپا لے اُس کا بیان
حدیث نمبر: 741
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ، وَمَنْ قَالَ فِي الْقُرْآنِ بِغَيْرِ مَا يَعْلَمُ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ: فِي الْقُرْآنِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ: فِي الْقُرْآنِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص سے علم کی کسی بات کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اُسے چھپا لے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اسے آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی، اور جو شخص علم نہ ہونے کے باوجود قرآن کے بارے میں کچھ کہے گا، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اُسے آگ سے بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جو صرف قرآن کے بارے میں ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 741]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11310 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسند 2578 اورده المؤلف فى المقصد العلي 82، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11310، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 391»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 741 in Urdu