🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا .
نیک عورت اور اس کے علاوہ (یعنی بری عورت) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7433
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ قَاصِمَاتُ الظَّهْرِ: زَوْجُ سُوءٍ يَأْمَنُهَا صَاحِبُهَا وَتَخُونُهُ، وَإِمَامٌ يُسْخِطُ اللَّهَ وَيُرْضِي النَّاسَ، وَإِنَّ مَثَلَ عَمَلِ الْمَرْأَةِ الْمُؤْمِنَةِ كَمَثَلِ سَبْعِينَ صِدِّيقًا، وَإِنَّ عَمَلَ الْمَرْأَةِ الْفَاجِرَةِ كَفُجُورِ أَلْفِ فَاجِرَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَقَالَ: ذَهَبَتْ عَنِّي وَاحِدَةٌ. قُلْتُ: وَقَدْ مَرَّتْ بِي -" وَجَارُ سُوءٍ إِنْ رَأَى خَيْرًا دَفَنَهُ، وَإِنْ رَأَى شَرًّا أَذَاعَهُ". وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں کمر توڑ دیتی ہیں، بری بیوی جس کا شوہر اس پر بھروسہ کرے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرے، ایسا حکمران، جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے اور لوگوں کو راضی کر دے، مومن عورت کے عمل کی مثال ستر صدیقوں کی مانند ہے، اور بری عورت کے عمل کی مثال ایک ہزار فاجر عورتوں کے فجور کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک بات میں بھول گیا ہوں۔ میں یہ کہتا ہوں: وہ روایت میرے سامنے سے گزری ہے: (اس میں یہ الفاظ ہیں:) ”اور برا ہمسایہ اگر کوئی بھلائی دیکھے گا، تو اسے دفن کر دے گا اور اگر کوئی برائی دیکھے گا، تو اُسے پھیلا دے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7433]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1414)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 7433 in Urdu