🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7467
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صَالِحٍ - وَاسْمُهُ الَّذِي يُعْرَفُ بِهِ: نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ صَالِحًا - [ أَخْبَرَهُ ] أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: اخْطُبْ عَلَيَّ ابْنَةَ صَالِحٍ. قَالَ: إِنَّ لَهُ يَتَامَى، وَلَمْ يَكُنْ لِيُؤْثِرَنَا عَلَيْهِمْ. فَانْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ إِلَى عَمِّهِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ لِيَخْطُبَ فَانْطَلَقَ زَيْدٌ إِلَى صَالِحٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ يَخْطُبُ ابْنَتَكَ. فَقَالَ: لِي يَتَامَى، وَلَمْ أَكُنْ لِأُتْرِبَ لَحْمِي وَأَرْفَعَ لَحْمَكَ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَنْكَحْتُهَا فُلَانًا. وَكَانَ هَوَى أُمِّهَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ ابْنَتِي خَطَبَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَأَنْكَحَهَا أَبُوهَا يَتِيمًا فِي حِجْرِهِ، وَلَمْ يُؤَامِرْهَا. فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَالِحٍ فَقَالَ:" أَنْكَحْتَ ابْنَتَكَ، وَلَمْ تُؤَامِرْهَا؟" قَالَ: نَعَمْ! قَالَ:" أَشِيرُوا النِّسَاءَ فِي أَنْفُسِهِنَّ وَهُنَّ بِكْرٌ" فَقَالَ صَالِحٌ: إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذَا لَمَّا تَصَدَّقَهَا ابْنُ عُمَرَ، فَإِنَّ لَهُ فِي مَالِي مِثْلَ مَا أَعْطَاهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم بن صالح سے روایت منقول ہے، صالح وہ شخص ہے، جو سیدنا نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کے نام سے معروف ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ”صالح“ رکھا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ صالح کی صاحبزادی کو میرے لئے شادی کا پیغام دیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے (زیر پروش) یتیم بچے (یعنی صالح کے اپنے یتیم بھانجے یا بھتیجے) ہیں، وہ ہمیں ان پر ترجیح نہیں دے گا (یعنی وہ اپنے کسی بھتیجے وغیرہ کے ساتھ اس کی شادی کرے گا) پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے چچا سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تاکہ وہ شادی کا پیغام دے دیں، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ سیدنا صالح رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا: عبداللہ بن عمر نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، تاکہ وہ آپ کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دے، انہوں نے فرمایا: میرے زیر پرورش کچھ یتیم بچے ہیں (یعنی میرے بھتیجے وغیرہ ہیں) تو میں اپنے خون کو نظر انداز نہیں کروں گا، اور آپ کے رشتہ دار کو ترجیح نہیں دوں گا، میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے اس عورت کی شادی فلاں کے ساتھ کر دی ہے، اس لڑکی کی ماں کی خواہش یہ تھی کہ اس لڑکی کی شادی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہو، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بولی: اے اللہ! کے نبی! عبداللہ بن عمر نے میری بیٹی کے لئے شادی کا پیغام دیا، لیکن اس بچی کے باپ نے اپنے زیر پرورش ایک یتیم لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کی شادی کر دی اور اس نے لڑکی سے مرضی بھی معلوم نہیں کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا صالح رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور دریافت کیا: کیا تم نے اپنی بیٹی کی شادی کر دی ہے؟ اور اس کی مرضی بھی معلوم نہیں کی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواتین کے ساتھ ان کی ذات کے بارے میں مشورہ لو! اگرچہ وہ کنواری ہی کیوں نہ ہوں۔ سیدنا صالح رضی اللہ عنہ نے کہا: اس خاتون نے ایسا اس لئے کیا ہے کیونکہ عبداللہ بن عمر نے اس خاتون کو پیسے دیے تھے، عبداللہ بن عمر کو میرے مال میں سے اتنا ہی مال ملے گا، جتنا انہوں نے اسے دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1903) اخرجه احمد فى المسند (5720)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 7467 in Urdu