الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ .
عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7578
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُصِيبُ سَبَايَا، وَإِنَّا لَنَعْزِلُ عَنْهُنَّ؟ قَالَ:" وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" مَا مِنْ نَسَمَةٍ أَرَادَ اللَّهُ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ صُلْبِ رَجُلٍ إِلَّا وَهِيَ خَارِجَةٌ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ أَبَى فَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں قیدی عورتیں ملی ہیں ہم ان کے ساتھ عزل کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایسا کرتے ہو۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس بھی جان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہو کہ وہ کسی شخص کی پشت سے نکلے گی، تو اگر اللہ نے چاہا تو وہ نکل کے رہے گی اور اگر اللہ نہ چاہے، تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ اگر تم ایسا نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7578]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (93/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7578 in Urdu