الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ .
شوہر پر عورت کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7623
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ قَعْنَبٍ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الرَّبَذَةِ فَإِذَا أَبُو ذَرٍّ قَدْ جَاءَ فَكَلَّمَ امْرَأَتَهُ فِي شَيْءٍ فَكَأَنَّهَا رَدَّتْ عَلَيْهِ وَعَادَ فَعَادَتْ فَقَالَ: مَا تَزِيدِينَ عَلَيَّ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْأَةُ كَالضِّلَعِ إِنْ أَثَنَيْتَهَا انْكَسَرَتْ، وَفِيهَا بَلْغَةٌ وَأَوَدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نُعَيْمَ بْنَ قَعْنَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نُعَيْمَ بْنَ قَعْنَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نعیم بن قعنب بیان کرتے ہیں: میں ربذہ کی طرف گیا وہاں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود تھے وہ تشریف لائے انہوں نے کسی چیز کے بارے میں اپنی بیوی کے ساتھ بات چیت کی ان کی بیوی نے انہیں پلٹ کر جواب دیا انہوں نے اپنی بات دہرائی، تو اس عورت نے بھی جواب دہرا دیا تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: تم خواتین اس چیز سے بڑھ کے نہیں ہو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے: ”عورت پسلی کی مانند ہے اگر تم اسے ٹھیک کرنا چاہو گے، تو وہ ٹوٹ جائے گی، جبکہ اس میں کفایت (یعنی بنیادی ضرورت کی تکمیل) بھی ہو گی اور ٹیڑھا پن بھی ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن قعنب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7623]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن قعنب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1478) اخرجه احمد فى المسند (164/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7623 in Urdu