🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ ثَوَابِ الْمَرْأَةِ عَلَى طَاعَتِهَا لِزَوْجِهَا وَقِيَامِهَا عَلَى مَالِهِ وَحَمْلِهَا وَوَضْعِهَا .
عورت کو شوہر کی اطاعت کرنے اور اس کے مال، اپنے حمل کی دیکھ بھال کرنے اور حمل کو جنم دینے کے حوالے سے جو ثواب ملتا ہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7631
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا وَافِدَةُ النِّسَاءِ إِلَيْكَ هَذَا الْجِهَادُ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى الرِّجَالِ، فَإِنْ يُصِيبُوا أُجِرُوا، وَإِنْ قُتِلُوا كَانُوا أَحْيَاءً عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ وَنَحْنُ مَعْشَرَ النِّسَاءِ نَقُومُ عَلَيْهِمْ فَمَا لَنَا مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبْلِغِي مَنْ لَقِيتِ مِنَ النِّسَاءِ أَنَّ طَاعَةَ الزَّوْجِ وَاعْتِرَافًا بِحَقِّهِ يَعْدِلُ ذَلِكَ وَقَلِيلٌ مِنْكُنَّ مَنْ يَفْعَلُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں خواتین کی نمائندہ کے طور پر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں اللہ تعالیٰ نے مردوں پر جہاد کو لازم قرار دیا ہے اگر وہ مال غنیمت حاصل کرتے ہیں، تو انہیں اجر ملتا ہے، اور اگر وہ شہید ہو جائیں، تو وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں زندہ ہوتے ہیں جنہیں رزق دیا جاتا ہے ہم خواتین ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں، تو ہمیں کیا اجر ملے گا راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس بھی خاتون سے ملو اسے یہ پیغام پہنچا دینا کہ شوہر کی اطاعت کرنا اور اس کے حق کا اعتراف کرنا اس چیز کے برابر ہے اور تم میں سے تھوڑی خواتین ایسی ہیں جو ایسا کرتی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1474)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5209»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7631 in Urdu