🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ .
خواتین کے ساتھ طرز سلوک
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7687
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَخَرْتُ بِمَالِ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ قَدْرَ أَلْفِ أَلْفِ أُوقِيَّةٍ فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْكُتِي يَا عَائِشَةُ، فَإِنِّي لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ" ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ:" إِنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً اجْتَمَعْنَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَتَعَاهَدْنَ لَتُخْبِرَنَّ كُلُّ امْرَأَةٍ بِمَا فِي زَوْجِهَا، وَلَا تَكْذِبُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتِ: اللَّيْلُ لَيْلُ تِهَامَةَ لَا حَرَّ، وَلَا بَرْدَ، وَلَا مَخَافَةَ، وَلَا سَآمَةَ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتِ: الرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ وَالْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ وَأَغْلِبُهُ وَالنَّاسُ يَغْلِبُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُ لَرَفِيعُ الْعِمَادِ طَوِيلُ النِّجَادِ عَظِيمُ الرَّمَادِ قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِّ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ مَالِكًا، وَمَا مَالِكٌ؟ لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَسَارِحِ قَلِيلَاتُ الْمَبَارِكِ إِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: زَوْجِي لَا أَذْكُرُهُ، إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ أَخْشَى أَنْ لَا أَذَرَهُ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ إِذَا دَخَلَ فَهِدَ، وَإِذَا خَرَجَ أَسِدَ، وَلَا يُسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ [ قَالَتْ: لَحْمُ جَمَلٍ غَثٍّ عَلَى جَبَلٍ لَا بِالسَّمِينِ فَيُنْتَقَلُ، وَلَا بِالسَّهْلِ فَيُرْتَقَى إِلَيْهِ.
قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ ]
قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُ إِذَا أَكَلَ لَفَّ، وَإِذَا شَرِبَ اشْتَفَّ، وَإِذَا ذَبَحَ اغْتَثَّ، وَإِذَا نَامَ الْتَفَّ، وَلَا يُدْخِلُ الْكَفَّ فَيَعْلَمُ الْبَثَّ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ الْعَشَنَّقَ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ، وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلًّا لَكِ، قِيلَ: أَنْتِ يَا فُلَانَةُ، قَالَتْ: نَكَحْتُ أَبَا زَرْعٍ وَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيِّ أُذُنَيَّ، وَمَلَأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَيَّ، وَبِجَّحَ نَفْسِي فَبَجِحَتْ إِلَيَّ، وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ فَجَعَلَنِي فِي حَاصِلٍ وَصَاهِلٍ وَأَطِيطٍ، وَدَائِسٍ، وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ، فَأَنَا أَنَامُ عِنْدَهُ فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَمَّحُ، وَأَنْطِقُ فَلَا أُقَبَّحُ، ابْنُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ، مَضْجَعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ، وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعَ الْجَفْرَةِ، بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ مِلْءُ إِزَارِهَا وَزَيْنُ أَبِيهَا وَزَيْنُ أُمِّهَا وَخَيْرُ جَارَتِهَا، جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ وَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لَا تُخْرِجُ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا، وَلَا تُهْلِكُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِي أَبُو زَرْعٍ وَالْأَوْطَابُ تُمْخَضُ فَإِذَا هُوَ بِأُمِّ غُلَامَيْنِ كَالسَّقْرَيْنِ فَتَزَوَّجَهَا أَبُو زَرْعٍ وَطَلَّقَنِي، [ فَاسْتَبْدَلْتُ ] وَكُلُّ بَدَلٍ أَعْوَرُ فَنَكَحْتُ شَابًّا سَرِيًّا وَرَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَعْطَانِي نَعَمًا ثَرِيًّا وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ سَائِمَةٍ زَوْجًا، فَقَالَ: امْتَارِي يَا أُمَّ زَرْعٍ وَمِيرِي أَهْلَكِ فَجَمَعْتُ مِنْ ذَلِكَ فَلَمْ يَمْلَأْ أَصْغَرَ وِعَاءٍ مِنْ أَوْعِيَةِ أَبِي زَرْعٍ".
قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْتَ خَيْرٌ لِي مِنْ أَبِي زَرْعٍ..
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ أَبِي زَرْعٍ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا لَيْسَ فِيهِ مِنَ الْمَرْفُوعِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ بَعْضِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَبَقِيَّتُهُمْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يُقْدَحُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنے والد کے مال کے حوالے سے فخر کا اظہار کیا، جو ایک ہزار، ہزار اوقیہ تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عائشہ! خاموش ہو جاؤ کیونکہ میں تمہارے لئے اسی طرح ہوں، جیسے ابوزرع، اُمِ زرع کے لئے تھا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان کرنا شروع کیا: ”زمانہ جاہلیت میں گیارہ خواتین اکھٹی ہوئیں اور انہوں نے یہ طے کیا کہ ہر خاتون اپنے شوہر کے بارے میں بتائے گی اور غلط بیانی نہیں کرے گی، ایک خاتون سے کہا: گیا: اے فلاں عورت! تم بتاؤ، تو اس نے کہا: وہ تہامہ کی رات کی طرح ہے نہ زیادہ ٹھنڈا، نہ زیادہ گرم، نہ خوف کا شکار کرنے والا، نہ افسوس کا شکار کرنے والا۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اس کی خوشبو زرنب نام کی بوٹی کی طرح ہے، اور وہ خرگوش کی طرح ملائم ہے، میں اس پر غلبہ رکھتی ہوں اور وہ لوگوں پر غلبہ رکھتا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ تو اس نے جواب دیا: میرے علم کے مطابق میرا شوہر بلند ستونوں کا مالک، لمبے پرتلے والا، بہت زیادہ راکھ والا، اور گھر کے پاس چوپال والا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی! تم بتاؤ۔ تو اس نے بتایا: میں نے مالک کے ساتھ شادی کی جس کے پاس اونٹ ہیں، جن کی چراگاہیں بہت ہیں، اور بیٹھنے کی جگہیں کم ہیں اور جب وہ (کسی مہمان کی آمد پر) باجوں کی آواز سنتے ہیں تو انہیں یقین ہو جاتا ہے کہ اب وہ ذبح ہو جائیں گے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میں اپنے شوہر کا ذکر نہیں کروں گی، کیونکہ اگر میں اس کا ذکر کروں گی تو اس کی ہر بات بیان کر دوں گی، خفیہ اور علانیہ بات ظاہر کر دوں گی۔ کوئی بات نہیں چھوڑوں گی۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق جب وہ گھر میں آتا ہے، تو چیتا ہوتا ہے اور جب باہر جاتا ہے تو شیر ہوتا ہے۔ اس نے جو عہد کیا ہو اس کے بارے میں اس سے سوال نہیں کیا جاتا۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: وہ کمزور اونٹ کا گوشت ہے جو پہاڑی پر رکھا ہوا ہو۔ نہ وہ اتنا صحت مند ہے کہ اسے منتقل کیا جائے اور نہ ہی اس تک رسائی اتنی آسان ہے کہ پہاڑ پر چڑھا جائے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق جب وہ کھاتا ہے تو سب کچھ ہڑپ کر جاتا ہے۔ اور جب پیتا ہے تو سب کچھ ختم کر دیتا ہے۔ جب جانور ذبح کرتا ہے تو (اس کا گوشت ختم کر دیتا ہے) اور جب سوتا ہے تو مد ہوش ہو کے سوتا ہے۔ وہ ہتھیلی میری طرف نہیں بڑھاتا کہ اسے میری پراگندہ حالی کا پتہ چلے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میرے شوہر کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے اگر میں بولوں سو مجھے طلاق ملتی ہے اور اگر میں خاموش رہوں تو (جان سولی پر) لٹکی رہتی ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میرا شوہر نامرد ہے، وہ احمق ہے، وہ گفتگو نہیں کر سکتا، اسے ہر قسم کی بیماری لاحق ہے اور وہ مار پیٹ بھی کرتا ہے۔ پھر کہا: گیا: اے فلانی تم بتاؤ۔ اس نے کہا: میں نے ابوزرع کے ساتھ شادی کی اور ابوزرع بھی کیا آدمی تھا، اس نے زیور سے میرے کان جھکا دیے اور میرے بازؤں کو چربی سے بھر دیا، اس نے مجھے اپنی مہربانیوں سے اتنا خوش کر دیا کہ میں بھر پور خوش ہو گئی۔ اس نے مجھے تھوڑی سی بکریوں کے مالک کے ایک چھوٹے سے گھرانے میں پایا تھا اور پھر وہ مجھے ایک ایسے گھر میں لے آیا، جہاں گھوڑے، اونٹ، ہل چلانے والے بیل اور کسان موجود تھے۔ میں اس کے ہاں جب سوتی تھی تو صبح تک سوئی رہتی تھی اور جب پیتی تھی تو خوب سیر ہو جاتی تھی۔ جب میں بولتی تھی تو مجھے برا بھلا نہیں کہا جاتا تھا۔ ابوزرع کا بیٹا بھی کیا چیز ہے۔ وہ اتنی سی جگہ میں پورا آ جاتا ہے جتنی جگہ پر کوئی نرم و نازک شاخ رکھی جاتی ہے اور بکری کے بچے کا شانہ اس کا پیٹ بھرنے کے لئے کفایت کر جاتا ہے۔ ابوزرع کی بیٹی، ابوزرع کی بیٹی بھی کیا چیز ہے، جو بھرے ہوئے جسم کی مالک ہے، ماں اور باپ کے لئے زینت کا باعث ہے اور اپنی پڑوسن (یا سوکن) کے حق میں سب سے بہتر ہے۔ ابوزرع کی کنیز، ابوزرع کی کنیز کے کیا کہنے، وہ ہماری باتوں کی تفتیش نہیں کرتی اور گھر کی چیز باہر نہیں لے جاتی۔ ایک مرتبہ ابوزرع میرے پاس سے نکلا، اس وقت دودھ میں سے مکھن نکالا جا رہا تھا، وہاں اس نے دو بچوں کی ماں کو دیکھا وہ بچے دو شکروں (یعنی شکاری پرندوں) کی طرح تھے۔ ابوزرع نے اس کے ساتھ شادی کر لی اور اس نے مجھے طلاق دیدی۔ پھر میں نے ایک اور شادی کر لی۔ میں نے ایک خوش اخلاق نوجوان کے ساتھ شادی کر لی، جو بہادر بھی تھا اور شہسوار بھی تھا۔ اس نے مجھے طرح طرح کی نعمتیں عطا کیں اور مختلف قسم کے جانور دیئے، اور یہ کہا: اے اُم زرع! انہیں تم استعمال کرو اور اپنے اہل خانہ کو بھی دو۔ میں نے ان سب چیزوں کو جمع کیا تو وہ سب مل کے ابوزرع کے برتنوں میں سے سب سے چھوٹے برتن کو بھی نہیں بھرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے ابوزرع سے بہتر ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے، جو ابوزرع کے بارے میں ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر موقوف ہے۔ اس روایت میں صرف یہ الفاظ مرفوع ہیں: ”میں تمہارے لئے یوں ہوں، جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی، اس کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں اور بقیہ رجال کی ابن حبان اور دیگر حضرات نے توثیق کی ہے، اور بعض کے بارے میں ایسے کلام کیا گیا ہے، جو قدح کا باعث نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 7687 in Urdu