الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. بَابٌ فِيمَنْ سَنَّ خَيْرًا أَوْ غَيْرَهُ أَوْ دَعَا إِلَى هُدًى .
اس شخص کا بیان’ جو بھلائی کے کسی کام یا اُس کے علاوہ (یعنی برائی) کا طریقہ آغاز کرے یا وہ ہدایت کی طرف دعوت دے
حدیث نمبر: 770
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا أَعْطَاهُ، فَأَعْطَاهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَنَّ خَيْرًا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ وَمِنْ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ سَنَّ شَرًّا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهُ وَمِنْ أَوْزَارِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ حُذَيْفَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ حُذَيْفَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے کچھ مانگا، تو لوگوں نے کچھ نہیں دیا، پھر ایک شخص نے اُسے کچھ دیا، تو (اُس کی دیکھا دیکھی) دوسرے لوگوں نے بھی دے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھلائی کے طریقے کا آغاز کرتا ہے اور پھر اس طریقے کی پیروی کی جاتی ہے، تو اُس شخص کو اُس کا اپنا اجر بھی ملتا ہے اور جس نے اُس کی پیروی کی تھی، اُن کا اجر بھی ملتا ہے، اور اُن لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، اور جو شخص کسی برے طریقے کا آغاز کرتا ہے، جس کی پیروی کی جاتی ہے، تو اُس شخص کو اس کا اپنا گناہ بھی ملتا ہے اور اُن لوگوں کا گناہ بھی ملتا ہے، جو اُس کی پیروی کرتے ہیں، اور اُن لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبیدہ بن حذیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اُسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 770]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبیدہ بن حذیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اُسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 2/683 ح 10759 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2656 اورده المؤلف فى زوائد المسند 180، اورده المؤلف فى كشف الاستار 150، أخرجه مسند أحمد برقم: 22778، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2677، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 250، 1541»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 770 in Urdu