🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابُ الْغَيْرَةِ .
غیرت (مزاج کی تیزی) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7725
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْغَيْرَةُ مِنَ الْإِيمَانِ وَالْمِذَاءُ مِنَ النِّفَاقِ" قَالَ: قُلْتُ: مَا الْمِذَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِي لَا يَغَارُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو مَرْجُومٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غیرت ایمان کا حصہ ہے، اور مذاء نفاق کا حصہ ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: مذاء سے مراد کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا: وہ شخص جو غیرت نہیں کرتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومرجوم ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7725]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1490)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 7725 in Urdu