🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابُ الْغَيْرَةِ .
غیرت (مزاج کی تیزی) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7731
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: حَضَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ وَجَدْتُ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي رَجُلًا أَضْرِبْهُ بِسَيْفِي؟ وَقَالَ:" أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟" قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ عَنْ قَوْلِهِ فَقَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ وَالشُّهَدَاءُ" [ قَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ قَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ وَالشُّهَدَاءُ ] ، أَيَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ هَذَا سَيِّدُكُمُ اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللَّهِ"، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ وَمَا طَلَّقَ امْرَأَةً قَطُّ قَدِرَ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا لِغَيْرَتِهِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي" قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ: عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عمرو بن شرحبيل بن عمرو بن سعید بن سعد بن عبادہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے پیٹ پر پاؤں، تو کیا اپنی تلوار کے ذریعے اسے مار دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تلوار سے زیادہ واضح گواہی اور کیا ہو گی؟ راوی کہتے ہیں، پھر آپ نے اپنے قول سے رجوع کر لیا اور ارشاد فرمایا: اللہ کی کتاب (کے مطابق عمل کیا جائے گا) اور گواہ (پیش کیے جائیں گے)۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! تلوار سے زیادہ واضح گواہی اور کس کی ہو سکتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب (کے مطابق عمل کیا جائے گا) اور گواہ (پیش کیے جائیں گے) اے انصار کے گروہ یہ تمہارا سردار اسے غصے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ یہ اللہ کی کتاب (کے حکم) کے برخلاف کرنا چاہتا ہے راوی کہتے ہیں: تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مزاج کے تیز ہیں انہوں نے جب بھی کسی خاتون کو طلاق دی، تو ان کے مزاج کی تیزی کی وجہ سے ہم میں سے کوئی اس خاتون کے ساتھ شادی نہیں کر سکا راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد غیور ہے، اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کس چیز کے حوالے سے غصے میں آتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے جانے والے شخص کے حوالے سے، جب اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کے پاس جایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5394)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7731 in Urdu