الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7752
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ عَلَى حَفْصَةَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ لَهَا: مَا يُبْكِيكِ؟ لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَكِ إِنَّهُ قَدْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً، ثُمَّ رَاجَعَكِ مِنْ أَجْلِي وَاللَّهِ لَإِنْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً أُخْرَى لَا كَلَّمْتُكِ أَبَدًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ كَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ كَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو وہ رو رہی تھیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق دیدی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے بھی تمہیں ایک مرتبہ طلاق دے چکے ہیں اور میری وجہ سے آپ نے تم سے رجوع کر لیا تھا اللہ کی قسم! اگر آپ نے دوسری مرتبہ تمہیں طلاق دیدی، تو میں کبھی تمہارے ساتھ بات نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7752]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1502) اخرجه ابو يعلي فى المسند (172) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7752 in Urdu