🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ وَكَيْفَ الطَّلَاقُ .
طلاق کا سنت طریقہ اور طلاق کیسے دی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7766
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْبَتَّةَ وَهِيَ حَائِضٌ فَقَالَ عُمَرُ: عَصَيْتَ رَبَّكَ وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ ابْنَ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ زَوْجَتَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَ بِطَلَاقٍ بَقِيَ، وَإِنَّهُ لَمْ يَبْقَ لَكَ مَا تُرْجِعُ بِهِ امْرَأَتَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق بتہ دیدی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے، اور تم اپنی بیوی سے جدا ہو گئے ہو اس شخص نے کہا: لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر کو اپنی بیوی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جب انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے اسے اس طلاق کی صورت میں رجوع کی ہدایت کی تھی، جو طلاق باقی رہ گئی تھی لیکن تمہارے لئے، تو اتنی طلاق باقی ہی نہیں رہی جس کی بنیاد پر تم اپنی بیوی سے رجوع کر سکو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن ابراہیم ترجمانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7766]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8025»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7766 in Urdu