🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ أَلْفَاظِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے الفاظ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7781
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَرْسَلَ عُثْمَانُ إِلَى أَبِي يَسْأَلُهُ عَنْهَا، فَقَالَ أَبِي: كَيْفَ تُفْتِي مُنَافِقًا؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: نُعِيذُكَ بِاللَّهِ أَنْ تَكُونَ مُنَافِقًا، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ يَكُونَ مِثْلُ هَذَا فِي الْإِسْلَامِ، ثُمَّ تَمُوتُ، وَلَمْ تُبَيِّنْهُ قَالَ: فَإِنِّيأَرَى أَنَّهُ أَحَقُّ بِهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ، وَقَدْ حَلَّ لَهَا الصَّلَاةُ قَالَ: فَلَا أَعْلَمُ عُثْمَانَ إِلَّا أَخَذَ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَفِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے میرے والد کو پیغام بھیج کر یہ دریافت کیا، تو میرے والد نے کہا: آپ ایک منافق شخص کو کیسے فتوی دے رہے ہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم آپ کو اس بات سے اللہ کی پناہ میں دیتے ہیں کہ آپ منافق بن جائیں اور ہم اس بات سے بھی اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ اسلام میں اس طرح کی صورت حال ہو اور پھر آپ کا انتقال ہو جائے، اور آپ نے اسے بیان ہی نہ کیا ہو، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ مرد اس عورت کا اس وقت تک حق رکھتا ہو گا، جب تک وہ تیسرے حیض کے بعد غسل نہیں کر لیتی اور اس کے لئے نماز پڑھنا حلال نہیں ہو جاتا۔ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس قول کو اختیار کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن رفیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7781]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7781 in Urdu