🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِيمَنْ طَلَّقَ أَكْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ .
اس شخص کا بیان، جو تین سے زیادہ طلاقیں دے دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7784
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَ ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي تِسْعًا وَتِسْعِينَ، وَإِنِّي سَأَلْتُ فَقِيلَ: قَدْ بَانَتْ مِنِّي، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: قَدْ أَحَبُّوا أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا، قَالَ: فَمَا تَقَوُّلُ - رَحِمَكَ اللَّهُ؟ فَظَنَّ أَنَّهُ سَيُرَخِّصُ لَهُ، فَقَالَ: ثَلَاثٌ تُبِينُهَا مِنْكَ وَسَائِرُهُنَّ عُدْوَانٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے اپنی بیوی کو ننانوے طلاقیں دیدی ہیں میں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو مجھے بتایا گیا کہ وہ عورت مجھ سے جدا ہو چکی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ تمہارے اور اس درمیان کے علیحدگی کروا دیں اس شخص نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے پھر آپ کیا کہتے ہیں؟ وہ شخص یہ سمجھا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ شاید اسے رخصت دیدیں گے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین طلاقوں کی بنیاد پر وہ عورت تم سے الگ ہو گئی اور باقی تمام سرکشی شمار ہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7784]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9630)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7784 in Urdu