🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الْعِدَّةِ .
عدت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7809
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ بِنْتَ الْحَارِثِ وَضَعَتْ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو السَّنَابِلِ فَقَالَ: كَأَنَّكِ تُحَدِّثِينَ نَفْسَكِ بِالْبَاءَةِ؟ مَا لَكِ ذَلِكَ حَتَّى يَنْقَضِيَ أَبْعَدُ الْأَجَلَيْنِ، فَانْطَلَقَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَتْهُ بِمَا قَالَ أَبُو السَّنَابِلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَبَ أَبُو السَّنَابِلِ، إِذَا أَتَاكِ أَحَدٌ تَرْضَيْنَهُ فَأْتِي بِهِ" أَوْ قَالَ:" فَأْتِينِي" فَأَخْبَرَهَا أَنَّ عِدَّتَهَا قَدِ انْقَضَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سبیعہ اسلمیہ بنت حارث نے اپنے شوہر کی وفات کے پندرہ دن بعد حمل کو جنم دیدیا ابوسنابل نامی صاحب اس خاتون کے پاس آئے، اور بولے: تم شاید دوبارہ شادی کرنے کی تیاری کر رہی ہو، تمہیں اس کا اختیار نہیں ہے، جب تک وہ مدت پوری نہیں ہوتی جو بعد میں پوری ہو گی وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ابوسنابل نے جو کچھ کہا: تھا اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوسنابل نے غلط کہا: ہے، جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص آئے جس کے رشتے سے تم راضی ہو، تو تم میرے پاس آ جانا، یا تم میرے پاس اس کی اطلاع لے آنا) (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ بتایا کہ اس کی عدت ختم ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7809]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4273)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4261، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1300»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7809 in Urdu