🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ الْإِيلَاءِ .
ایلاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7837
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ ابْنَ عَمٍّ لَهُ آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَدِمَ وَقَدْ مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَوَقَعَ بِأَهْلِهِ، فَلَقِيَ رُجَلًا فَذَكَّرَهُ يَمِينَهُ، فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ، فَأَحْلَفَهُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا عَلِمْتُ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى امْرَأَتِهِ فَأَحْلَفَهَا بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا عَلِمَتْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَخَطَبَهَا إِلَى نَفْسِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَ [ وَبَرَةُ بْنُ ] عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں: ان کے ایک چازاد نے اپنی بیوی سے دس دن کے لئے ایلاء کر لیا پھر وہ کہیں۔ چلا گیا جب وہ واپس آیا تو اس دوران چار ماہ گزر چکے تھے اس نے اس دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی پھر اس کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی اس شخص نے اسے اس کی قسم یاد دلوائی، تو وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے حلف لیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا پھر انہوں نے اس کی بیوی کو پیغام بھیجا اور اس سے بھی اللہ کے نام کا حلف لیا کہ اسے بھی اس بارے میں علم نہیں تھا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور وبرہ بن عبدالرحمن نامی شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور لیث بن ابوسلیم نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9196)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 7837 in Urdu