الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ .
بچہ فراش والے کو ملے گا
حدیث نمبر: 7855
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، وَنَحْنُ نَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي، لَعَنَ اللَّهُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، الْوَلَدُ [ لِصَاحِبِ ] الْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غدیر خم کے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم آپ کے سر سے درخت کی ٹہنیاں ہٹا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے لئے، اور میرے اہل بیت کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر بھی لعنت کرے جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی اور وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان حضرمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان حضرمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5057)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5057»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7855 in Urdu