🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ الْأَكْلِ قَائِمًا .
کھڑے ہو کر کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7921
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، وَعَنِ الْأَكْلِ قَائِمًا، وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ، وَالْجَلَّالَةِ، وَالشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ وَلَيْسَ فِيهِ الْأَكْلُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے اور کھڑے ہو کر کھانے سے اور مجثمہ سے اور جلالہ (گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے) سے اور مشکیزے کے منہ سے پینے سے منع کیا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے اس میں کھانے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7921]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى السند (2868)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13206، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2127، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2558، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7287»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7921 in Urdu