🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ لَعْقِ الصَّحْفَةِ وَالْأَصَابِعِ .
برتن اور انگلیوں کو چاٹ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7939
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَسَأَلَهُ: كَيْفَ تَأْكُلُ وَتَشْرَبُ؟ قَالَ: أَشْرَبُ حَتَّى إِذَا انْقَطَعَ النَّفَسُ رَفَعْتُ الْإِنَاءَ عَنْ فَمِي، وَإِذَا أَكَلْتُ لَعِقْتُ أَصَابِعِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ تَكُونُ الْبَرَكَةُ"..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُبَيْرٌ وَأَبَوْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسُنٌ.
جبیر بن مثنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں عبدالملک بن مروان نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر ان سے دریافت کیا: آپ کیسے کھاتے ہیں اور کیسے پیتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: میں اس وقت تک پیتا رہتا ہوں جب تک سانس منقطع نہیں ہو جاتا پھر میں اپنے منہ سے برتن ہٹا لیتا ہوں، اور جب میں کھاتا ہوں، تو اپنی انگلیاں چاٹ لیتا ہوں کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کچھ کھائے، تو اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ جبیر اور اس کے والد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4918)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4918»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7939 in Urdu