الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَمَعْرِفَةِ الْحَلَالِ مِنَ الْحَرَامِ .
اس سے متعلق دوسرا باب جو کتاب و سنت کی پیروی کرنے اور حرام کے مقابلے میں حلال کی معرفت حاصل کرنے کے بارے میں ہے
حدیث نمبر: 796
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَنَهَى عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَغَفَلَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَبْحَثُوا عَنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ هَكَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، وَكَأَنَّ بَعْضَ الرُّوَاةِ ظَنَّ أَنَّ هَذَا مَعْنًى وَسَكَتَ، فَرَوَاهَا كَذَلِكَ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرض مقرر کیے ہیں، تو تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ چیزوں سے منع کیا ہے، تو تم اس کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے کچھ حدود متعین کی ہیں، تو تم ان سے تجاوز نہ کرو، اور اس نے بھولے بغیر کچھ چیزوں کے حوالے سے غفلت (ظاہر) کی ہے، تو تم اُن کے بارے میں بحث (یا تفتیش) نہ کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس روایت میں یہ اسی طرح (یعنی غفلت کے اظہار کے الفاظ کا ذکر) ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی راوی نے یہ گمان کیا کہ ”اُس نے خاموشی اختیار کی“ کا مطلب یہی بنتا ہے، تو اس نے یہ لفظ اسی طرح (یعنی روایت بالمعنی کے طور پر) روایت کر دیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 796]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 222، 221/22، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 778/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 796 in Urdu