🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُبْنِ .
پنیر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8027
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ قَالَ: اسْتَفْتَتْنِي امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ لَهَا: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَيْكِ بِهِ فَاسْتَفْتِيهِ. فَانْدَفَعَتْ نَحْوَهُ فَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا تَقُولُ فَقَالَتْ: أَفْتِنِي عَنِ الْجُبْنِ؟ فَقَالَ: وَمَا الْجُبْنُ؟ قَالَتْ: شَيْءٌ نَصْنَعُهُ مِنَ اللَّبَنِ كَذَا وَكَذَا وَيَجْبُنُونَ الْأَنْفِحَةَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا يَصْنَعُ الْمُسْلِمُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ فَكُلِيهِ وَمَا لَمْ يَصْنَعُوهُ فَلَا تَأْكُلِيهِ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ أَفْتِنِي عَنِ الْجَرَادِ؟ قَالَ: ذَكِيٌّ كُلُّهُ قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ أَفْتِنِي عَنِ الذَّهَبِ قَالَ: يُكْرَهُ لِلرِّجَالِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا شَيْخِهِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
علی بن عبداللہ بارقی بیان کرتے ہیں: مکہ میں ایک خاتون نے مجھ سے مسئلہ دریافت کیا: میں نے اسے کہا: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما موجود ہیں تم ان کے پاس جا کر ان سے یہ حکم دریافت کرو وہ خاتون ان کی طرف بڑھی، تو میں اس کے پیچھے چلا گیا تاکہ یہ بات سن لوں کہ وہ کیا کہتی ہے؟ اس عورت نے کہا: آپ مجھے پنیر کے بارے میں حکم بیان کیجئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پنیر کیا ہوتا ہے؟ اس نے جواب دیا: ہم دودھ سے اس، اس طرح اسے تیار کرتے ہیں اور وہ لوگ انفحہ (یعنی جانور کے معدے سے حاصل کردہ مایہ) کے ذریعے اسے جماتے ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو مسلمانوں اور اہل کتاب نے تیار کیا ہو اسے تم کھا لو اور جو ان لوگوں نے تیار نہ کیا ہو اسے تم نہ کھاؤ اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ! آپ مجھے ٹڈی دل کے بارے میں فتوی دیجئے انہوں نے فرمایا: یہ پورا پاک ہوتا ہے (یعنی اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں) اس خاتون نے کہا: اے سیدنا عبداللہ! آپ مجھے سونے کے بارے میں فتوی دیجئے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ مردوں کے لئے مکروہ ہے اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8027]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8027 in Urdu