🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابٌ فِي الْهِنْدَبَاءِ .
ہندباء (کاسنی) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8033
عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعِنْدَهُ ابْنُهُ فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقُلْتُ: قَدْ تَغَدَّيْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِنَّهُ الْهِنْدَبَاءُ فَقُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا الْهِنْدَبَاءُ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ وَرَقٍ [ مِنْ وَرَقِ ] الْهِنْدَبَاءِ إِلَّا وَعَلَيْهَا قَطْرَةٌ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الِأَدْهَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَرْطَأَةُ بْنُ الْأَشْعَثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
بشر بن عبداللہ بن عمرو بن سعید خثعمی بیان کرتے ہیں: میں محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے انہوں نے فرمایا: آگے آؤ اور کھانا کھاؤ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں ناشتہ کر چکا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا یہ ہندباء (یعنی کاسنی) ہے میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! ہندباء کیا ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہندباء (یعنی کاسنی) کے ہر ایک پتے پر جنت کے پانی کا ایک قطرہ ہوتا ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ مکمل روایت تیل لگانے سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2892)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2892»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8033 in Urdu