الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ لَيْسَ لِأَحَدٍ قَوْلٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کسی اور کے قول کی گنجائش نہیں ہے
حدیث نمبر: 805
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَذَكَرَ قِصَّةً قَالَ فِيهَا: انْطَلَقْتُ أَنَا فَانْتَسَخْتُ كِتَابًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فِي أَدِيمٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الَّذِي فِي يَدِكَ يَا عُمَرُ؟". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِتَابٌ نَسَخْتُهُ لِنَزْدَادَ بِهِ عِلْمًا إِلَى عِلْمِنَا، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، ثُمَّ نُودِيَ بِالصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَغْضِبَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ السِّلَاحَ السِّلَاحَ، فَجَاءُوا حَتَّى أَحْدَقُوا بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِي اخْتِصَارًا، وَلَقَدْ أَتَيْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً، فَلَا تَتَهَوَّكُوا، وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ الْمُتَهَوِّكُونَ". قَالَ عُمَرُ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِكَ رَسُولًا. ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِقِصَّتِهِ وَتَمَامِهِ فِي بَابِ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِقِصَّتِهِ وَتَمَامِهِ فِي بَابِ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک پورا واقعہ بیان کیا، جس میں انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے اہل کتاب کی کتاب کا کچھ حصہ نقل کیا، وہ چمڑے پر لکھ کر میں اُسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک تحریر ہے، جسے میں نے نقل کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے ہمارے علم میں اضافہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، پھر یہ اعلان کیا گیا: نماز جمع کرنے والی ہے (یعنی سب لوگ اکٹھے ہو جائیں) انصار نے کہا: کیا تمہارے نبی کو غصہ آ گیا ہے؟ ہتھیار نکالو! ہتھیار نکالو! وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے گرد بیٹھ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! مجھے جامع اور اختتامی کلمات عطا کیے گئے ہیں، اور میرے لیے اختصار کیا گیا ہے، میں وہ لے کر تمہارے پاس ایسی حالت میں آیا ہوں کہ وہ صاف شفاف ہے، تو تم موشگافیاں نہ کرو اور موشگافیاں کرنے والے لوگ تمہیں دھوکہ کا شکار نہ کریں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کھڑا ہوا اور میں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور آپ کے رسول ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان اُمور پر ایمان رکھتا ہوں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (منیر سے) نیچے تشریف لے آئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے، اسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یہ مکمل حدیث اور پورا واقعہ اسلاف کی پیروی کرنے سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 805]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے، اسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یہ مکمل حدیث اور پورا واقعہ اسلاف کی پیروی کرنے سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 805]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 805 in Urdu