🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابٌ فِيمَنْ تَحِلُّ لَهُ الْمَيْتَةُ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے مردار حلال ہو جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8074
عَنِ أَبِي وَاقِدٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ تُصِيبُنَا بِهَا الْمَخْمَصَةُ فَمَا يَصْلُحُ لَنَا مِنَ الْمَيْتَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا لَمْ تَصْطَبِحُوا، وَلَمْ تَغْتَبِقُوا، وَلَمْ تَحْتَفِئُوا بَقْلًا فَشَأْنُكُمْ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي حَلْبِ الْمَوَاشِي بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا وَالْأَكْلِ مِنَ الْبَسَاتِينِ وَنَحْوِ ذَلِكَ فِي الْغَصْبِ وَالْبَيْعِ.
سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسی سرزمین پر رہتے ہیں جہاں ہمیں بھوک لاحق ہو جاتی ہے، تو مردار میں سے کیا استعمال کرنا ہمارے لئے درست ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے پاس پکانے کے لئے کچھ نہ ہو اور رات کے کھانے کے لئے کچھ نہ ہو اور سبزی بھی پکانے کے لئے نہ ہو، تو پھر تم اسے استعمال کر سکتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے بہت سی احادیث گزر چکی ہیں جو جانوروں کا دودھ ان کے مالکان کی اجازت کے بغیر دوہنے کے بارے میں یا باغات میں سے کچھ کھا لینے کے بارے میں ہے، اور اس کی مانند دیگر امور کے بارے میں ہیں یہ غصب اور خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزری ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8074]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21391، 21394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1996، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7238، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3316»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 8074 in Urdu