الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8174
وَعَنْ عَتَّابِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْحِجْرِ بِمَكَّةَ، فَسُئِلَ عَنِ الْخَمْرِ فَقَالَ: سَأَلَنِي رَجُلٌ فَقُلْتُ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاذْهَبْ فَاسْأَلْهُ ثُمَّ ارْجِعْ إِلَيَّ فَأَخْبَرَنِي، فَسَأَلَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَأَلَهُ فَقَالَ:" هِيَ أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ، وَأُمُّ الْفَوَاحِشِ، وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ تَرَكَ الصَّلَاةَ، وَوَقَعَ عَلَى أُمِّهِ وَخَالَتِهِ وَعَمَّتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَتَّابٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَابْنُ لَهِيعَةَ حَدِيثُهُ حَسُنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَتَّابٌ لَمْ أَعْرِفْهُ وَابْنُ لَهِيعَةَ حَدِيثُهُ حَسُنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عتاب بن عامر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس مکہ میں حطیم میں موجود تھا، اُن سے شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: ایک شخص نے مجھ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو میں نے کہا: یہ اللہ کے رسول موجود ہیں، تم ان کے پاس جا کر اُن سے دریافت کرو! اور پھر میرے پاس واپس آ کر مجھے بتانا، اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: پھر وہ واپس میرے پاس آیا اور اس نے مجھے بتایا: اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ اور تمام برائیوں کی جڑ ہے، جو شخص شراب پی لے گا، وہ اپنی نماز ترک کر دے گا، وہ اپنی ماں یا خالہ، یا پھوپھی کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عتاب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، ابن لہیعہ نامی راوی کی حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عتاب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، ابن لہیعہ نامی راوی کی حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8174]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8174 in Urdu