الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَهَا فِي بَطْنِهِ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ سَبْعًا، فَإِنْ مَاتَ فِيهَا مَاتَ كَافِرًا، فَإِذَا أَذْهَلَتْ عَقْلَهُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ الْفَرَائِضِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَإِنْ مَاتَ فِيهَا مَاتَ كَافِرًا".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ النَّسَائِيُّ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ النَّسَائِيُّ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پی کر اسے اپنے پیٹ میں ڈالے گا، اس کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ اس دوران مر گیا تو کافر ہونے کے عالم میں مرے گا، اور اس کی عقل، فرائض، میں کسی چیز کے حوالے سے بھول کا شکار ہو گئی، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ اس دوران مر گیا، تو کافر ہونے کے عالم میں مرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے ان صحابی کے حوالے سے (اس موضوع کے بارے) کچھ احادیث نقل کی ہیں جو اس روایت کے علاوہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8192]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8192]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13492)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5669، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13492»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8192 in Urdu