الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ ، أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ ، أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ .
اس شخص کا بیان جو کسی حرام چیز کو حلال قرار دے یا حلال چیز کو حرام قرار دے یا سنت کو ترک کر دے۔
حدیث نمبر: 821
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شَغْوَى الْيَافِعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَبْعَةٌ لَعَنْتُهُمْ - وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ -: الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ، وَالْمُسْتَحِلُّ حُرْمَةَ اللَّهِ، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ، وَالتَّارِكُ لِسُنَّتِي، وَالْمُسْتَأْثِرُ بِالْفَيْءِ، وَالْمُتَجَبِّرُ بِسُلْطَانِهِ لِيُعِزَّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ وَيُذِلَّ مَنْ أَعَزَّهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ الْحِمْيَرِيُّ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَأَبُو مَعْشَرٍ الْحِمْيَرِيُّ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عمرو بن شغوی یافعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سات افراد ایسے ہیں، جن پر میں نے اور ہر مستجاب الدعوات نبی نے لعنت کی ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اضافہ کرنے نے والا، اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو جھٹلانے والا، اللہ تعالیٰ کی حرمت کو حلال قرار دینے والا، میری عترت کے حوالے سے اس چیز کو حلال قرار دینے والا، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے، میری سنت کو ترک کرنے والا، مال فے کے بارے میں امتیازی سلوک کرنے والا، اور اپنی حکومت کی وجہ سے جبر کرنے والا، تاکہ وہ اُس کی عزت کرے، جسے اللہ تعالیٰ نے ذلیل کیا ہے، اور اُسے ذلیل کرے، جسے اللہ تعالیٰ نے عزت عطا کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے اور ایک راوی ابورمعشر حمیری ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 821]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 43/17، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3460»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 821 in Urdu