الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ .
اس شخص کا بیان، جو شراب کو حلال قرار دیتا ہے
حدیث نمبر: 8215
وَعَنْ فَرَقَدٍ السَّبِخِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُنِيبٍ الشَّامِيُّ عَنِ أَبِي عَطَاءٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، عَنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَوْ حُدِّثْتُ عَنْهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لِيَبِيتَنَّ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى شَرٍّ، وَبَطَرٍ، وَلَعِبٍ، وَلَهْوٍ، فَيُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْمَحَارِمَ وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ، وَشُرْبِهِمُ الْخَمْرَ، وَبِأَكْلِهِمُ الرِّبَا، وَلُبْسِهِمُ الْحَرِيرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
فرقد سبخی بیان کرتے ہیں: ابومنیب شامی نے ابوعطاء کے حوالے سے، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، جبکہ شہر بن حوشب نے سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اور عاصم بن عمرو بجلی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، سعید بن مسیب نے مجھے حدیث بیان کی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی گئی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، میری امت کے کچھ لوگ برائی، تکبر اور لہو و لعب کے عالم میں رات بسر کریں گے، اور صبح وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے، کیونکہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں گے، اور انہوں نے گانے والی عورتیں رکھی ہوئی ہوں گی، اور وہ شراب پیتے ہوں گے، اور سود کھاتے ہوں گے، اور ریشم پہنتے ہوں گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8215]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8215 in Urdu