🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا .
کھڑے ہو کر پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8247
وَعَنْ مُسْلِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَلَ رَاحِلَتَهُ، وَهِيَ مُنَاخَةٌ وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا أَوْ بِزِمَامِهَا، وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری کو باندھ دیا، جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں نے اس کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، اور میں نے اپنا ایک پاؤں اس کے بازو پر رکھا ہوا تھا، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا برتن لایا گیا، آپ نے اسے پی لیا حالانکہ آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، پھر آپ نے اسے اپنے دائیں طرف موجود فرد کی طرف بڑھایا، تو اس نے کھڑے ہو کر اسے پی لیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے اسے کھڑے ہو کر پیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ مسلم نامی اس راوی کی توثیق کرتے ہوئے، یا اس پر جرح کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8247]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3701/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8247 in Urdu