الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8366
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَخْبَرَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، وَكَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ يَوْمَ الْعَقَبَةِ، أَنَّهُ أَخَذَتْهُ الشَّوْكَةُ، فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ، فَقَالَ:
" بِئْسَ الْمَيِّتُ لِلْيَهُودِ - مَرَّتَيْنِ - يَقُولُونَ: لَوْلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِهِ، وَلَا أَمْلِكُ لَهُ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَلَأَتَمَحَلَنَّ لَهُ". فَكُوِيَ بِخَطَّيْنِ فَوْقَ رَأْسِهِ فَمَاتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ مَرَّةً: صُوَيْلِحٍ وَقَدْ وَافَقَ النَّاسَ فِي تَضْعِيفِهِ.

سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جو بیعت عقبہ کے نقباء میں سے ایک تھے، انہیں کانٹا لگ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: بری میت یہودیوں کی ہوتی ہے، یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی، وہ لوگ یہ کہتے ہیں: کہ ان صاحب نے اپنے ساتھی کی بیماری ختم کیوں نہیں کروائی؟ حالانکہ میں اس کے لئے (ذاتی طور پر) کسی نقصان، یا نفع کا مالک نہیں ہوں، لیکن میں اس کے لیے کوئی حیلہ (یعنی طریقہ علاج) ضرور اختیار کروں گا، پھر آپ نے اُن کے سر پر، دو لکیروں میں داغ لگوائے، تو ان صاحب کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک مرتبہ یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: یہ کم درجہ کا صالح ہے، اور اس کی تضعیف میں انہوں نے لوگوں کی موافقت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8366]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (138/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16787»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8366 in Urdu