الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ الِاجْتِهَادِ .
اجتہاد کا بیان
حدیث نمبر: 837
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ فِي النَّخْلِ بِالْمَدِينَةِ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: فِيهَا وَسْقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِيهَا كَذَا وَكَذَا"، فَقَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، فَمَا حَدَّثْتُكُمْ عَنِ اللَّهِ فَهُوَ حَقٌّ، وَمَا قُلْتُ فِيهِ مِنْ قِبَلِ نَفْسِي فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أُصِيبُ وَأُخْطِئُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبِهَانِيَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبِهَانِيَّ شَيْخَ الْبَزَّارِ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں کھجور کے ایک باغ کا چکر لگا رہے تھے، لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا، اس کی پیداوار ایک وسق ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی پیداوار اتنی اتنی ہو گی، تو لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری مانند ایک بشر ہوں، جو چیز میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے حوالے سے بیان کروں، وہ حق ہو گی، اور جس کے بارے میں، اپنی طرف سے بیان کروں، تو میں ایک انسان ہوں، میں ٹھیک رائے بھی دے سکتا ہوں اور غلطی بھی کر سکتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے، صرف امام بزار کے استاد اسماعیل بن عبداللہ اصبہانی کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو ان کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 837]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 837 in Urdu