الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ الِاجْتِهَادِ .
اجتہاد کا بیان
حدیث نمبر: 839
وَعَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ، فَقَالَ:" مَا أَرَى هَذَا يُغْنِي شَيْئًا"، فَتَرَكُوهَا ذَلِكَ الْعَامَ فَشَيَّصَتْ، فَأُخْبِرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَنْتُمْ أَعْلَمُ بِمَا يُصْلِحُكُمْ فِي دُنْيَاكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا، جو کھجوروں کی پیوندکاری کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: میرے خیال میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سال لوگوں نے اس عمل کو ترک کر دیا، تو ان کی پیداوار کم ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو چیز تمہارے دنیاوی امور کے بارے میں زیادہ موزوں ہو، اس کے بارے میں تم بہتر جانتے ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس مضمون کی روایت نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 839]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1030 اورده المؤلف فى كشف الاستار 202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 839 in Urdu